بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Friday, 13 September, 2024

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق رقم سے خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تقریبا 900 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کی جائے گی جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں، سڑکیں آبادی کو تعلیم، صحت اور مارکیٹ تک رسائی دینے میں مدد دیں گی، روڈ ٹرانسپورٹ پاکستان میں سماجی ترقی کا اہم عنصر ہے۔منصوبے کی کامیابی سے خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، منصوبے کے ذریعے معاشی اور ٹیکنیکل معاونت بھی فراہم کی جائے گی، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کر ٹورازم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *