بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

بانی سے جیل میں کون کون ملے گا؟ فہرست حکام کے حوالے

Monday, 5 May, 2025

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کیلیے 6 وکلا رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بھیجی گئی فہرست میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، نیاز اللہ نیازی اور نعیم پنجوتھا شامل ہیں۔
وکلا رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، منگل کا دن فیملی اور وکلا سے ملاقات کیلئے مقرر ہے۔بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کیلیے ان کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *