بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

بانی نے کہا ان کی اجازت کے بغیر پارٹی اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی، علیمہ خان

Tuesday, 18 March, 2025

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے بتایا ان کا ٹی وی بند کر دیا گیا ہے، بانی نے کہا پارٹی ان کی اجازت سے ہی قومی سلامتی کمیٹی میں جائے گی، اجازت کے بغیر اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشت گردی 2021 تک کم ہو گئی تھی۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 2022 میں دہشت گردی پھر بڑھنا شروع ہوئی، بانی نے کہا کہ ان کی اجازت کے بغیر پارٹی اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی۔ علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *