بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

بشری کی ضمانت منسوخی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Sunday, 8 December, 2024

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 12 دسمبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ عدالت نے 12 دسمبر کے لئے بشری بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے بشری بی بی کے ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔ایف آئی اے نے درخواست میں کہا کہ بشری بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کرتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہی، عدالت بشری بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں