بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.8°C
Wednesday, 29 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

بلا پی ٹی آئی کو ملے گا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد

Friday, 12 January, 2024

بلا پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ہوگا یا نہیں؟ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کا عملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ 10 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *