بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.5°C
Wednesday, 01 July 2026 | پاکستان: 16 محرم 1448
بلوچستان کی سرحر پر افغان طالبان رجیم کے4 ڈرونز کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا

بلوچستان کی سرحر پر افغان طالبان رجیم کے4 ڈرونز کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا

Wednesday, 1 July, 2026

اسلام آباد: پاک فوج نے بلوچستان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بھیجے گئے چار ڈرون کامیابی سے تباہ کر دیے جبکہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 30 جون کو افغان طالبان نے بلوچستان کی سرحدی سمت چار ابتدائی نوعیت کے ڈرون بھیجے جنہیں پاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے بروقت شناخت کر لیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جدید دفاعی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے چاروں ڈرون فضا ہی میں تباہ کر دیے جس کے باعث دشمن کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ کارروائی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کے تسلسل کا حصہ تھی تاہم پاکستان کی دفاعی تیاری اور بروقت ردعمل نے کسی بھی ممکنہ نقصان کو ہونے سے روک دیا۔ پاکستانیخبریںآئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان طالبان کی یہ کارروائیاں اپنی عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہیں، جبکہ افغان عوام پہلے ہی طالبان حکومت کی پالیسیوں کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *