بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 22.3°C
Wednesday, 23 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

بھارتی فوج کے دفاعی شعبے میں کرپشن

Wednesday, 23 September, 2026

بھارتی فوج اور دفاعی شعبے میں کرپشن، نااہلی اور بدانتظامی کے متعدد اسکینڈلز وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہے ہیں، جن میں حالیہ برسوں کے درج ذیل اہم واقعات نمایاں ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ نے دفاعی معاہدوں میں کرپشن اور شدید انتظامی نااہلی کا راز فاش کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دفاعی پروجیکٹس وقت پر مکمل نہیں ہوتے اور ان میں تاخیر اور بدعنوانیاں عام ہیں۔ سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے رشوت خوری کے الزام میں وزارت دفاع کے محکمہ دفاعی پیداوار میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار (اور دیپک شرما) کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کیا، جو کہ بین الاقوامی تعاون اور برآمدات کے امور سے وابستہ تھے۔بھارتی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے مودی حکومت کے دور میں دفاعی اور انتظامی شعبوں میں کرپشن، اقربا پروری اور اداروں کی ناکامیوں پر مسلسل سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ نے بھارت کے دفاعی معاہدوں میں کرپشن کا راز فاش کردیا۔اے پی سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ کبھی بھی وقت پر مکمل نہیں ہوا۔ ہم جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں! دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں، مگر ہتھیار نہیں آتے،آپریشن سندور نے دفاعی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ آپریشن سندور نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور حکمت عملی بدل رہی ہے۔ جو وعدے پورے نہیں ہونے، وہ کیوں کرتے ہیں؟۔ بھارتی صحافی نے مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی’ انتظامی نااہلی’ کرپشن اور مسلمانوں کے خلاف مظالم کو آشکار کر دیا۔ بھارتی صحافی اجے شکلا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نااہلی اور ناکامی پر کہا برکس اجلاس میں پہلگام کے حوالے سے بات ہوئی مگر بھارت پاکستان کا نام لینے کی ہمت نہ کر سکا۔ برکس اجلاس محض ایک شوکیس تھا بھارت نے چین اور روس کے دباؤ کی وجہ سے ایران کو توجہ دی۔ بھارت میں مینوفیکچرنگ کی کوئی طاقت نہیں’ اسلحہ سمیت سب کچھ باہر سے منگوا کر صرف میک ان انڈیا کی مہر لگا دی جاتی ہے۔ بھارتی فوج اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مودی حکومت میں کرپشن کی ایک سے بڑھ کر ایک داستان ہے جیسے اڈانی کیلئے بھارت کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔ بی جے پی مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے بھارت میں مساجد مسمار کر رہی ہے۔ آج بھارت میں مسلمانوں کو اپنے گھروں میں عبادت کرنے پر گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ اگر بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور مظالم سے کچھ حاصل نہ ہوا تو مودی سرکار پہلگام طرز پر کوئی بھی سازش رچا سکتی ہے۔ کھوکھلے دعووں اور جھوٹے وعدوں پر کھڑی مودی حکومت کا فاشسٹ چہرہ عیاں ہونے کے بعد بھارت کی ہر محاذ پر ہزیمت مقدر بن گئی ہے۔ بھارت کی مسلح افواج میں بڑھتی ہوئی رشوت ستانی کے دوران مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بی جے پی کے زیر اقتدارریاست مغربی بنگال میں ایسٹرن کمانڈ کے تحت آرمی آرڈیننس کور میں تعینات کرنل ہمانشو بالی کو مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے رشوت کے کیس میں گرفتار کیا۔ کرنل کو 18 مئی کو کولکتہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے دہلی لایا جا رہا ہے۔ ہمانشوبالی پر کانپور کی ایک کمپنی کی حمایت کرنے ،ٹینڈرز کے ایوارڈ میں ہیرا پھیری کرنے ، غیر معیاری نمونوں کومنظورکرنے اور زیر التوا بلوں کی منظوری میں سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔سی بی آئی نے18 مئی کو درج کی گئی اپنی ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ کرنل نے رشوت کی بقایا رقم کی ادائیگی کے لئے صنعتکار سے رابطہ کیاجس پر تاجر نے نقدرقم میں رکاوٹوں کا حوالہ دیا۔ بعدمیں فوجی افسر نے صنعتکار کے ڈرائیور سے رابطہ کیا اوررقم اس کے ایک ساتھی کو دینے کے لئے کہا۔50 لاکھ روپے کی رشوت کی رقم حوالا کے ذریعے منتقل کرنی تھی۔ سی بی آئی نے رشوت کے کیس میں کرنل اور نجی ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی رشوت خوری کے جرم میں گرفتاری نے ادارے کی اخلاقی پستی اور انتظامی بدحالی کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ اس واقعے نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اندر موجود کرپشن کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج میں کرپشن کی جڑیں بہت گہری ہو چکی ہیں اور فضائیہ کے بڑھتے ہوئے حادثات محض فنی خرابیاں نہیں ہیں۔ یہ دراصل انتظامی ناکامی اور فنڈز کی خورد برد کے باعث پیدا ہونے والے سنگین مسائل کا واضح ثبوت ہیں۔ مودی سرکار کے زیر سایہ سیاست زدہ ہونے والی بھارتی فوج اب پیشہ ورانہ مہارت کھو چکی ہے۔ اندرونی خلفشار اور تقسیم کی وجہ سے یہ ادارہ اپنی ساکھ کھو رہا ہے اور بدعنوانی اس کی نااہلی کی سب سے بڑی علامت بن چکی ہے۔ اس واقعے سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی فوج میں نظم و ضبط کا فقدان ہے اور افسران اپنے ذاتی مفادات کے لیے ملکی وقار کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ مسلسل سامنے آنے والی بدعنوانیوں نے بھارتی عسکری ڈھانچے کی کمزوریوں کو پوری طرح آشکار کر دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *