بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.9°C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

بھارت جانا ثبوت ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہمیت دیتا ہے، وزیرخارجہ

Thursday, 4 May, 2023

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا بھارت جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایس سی او اور اس کی رکنیت کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایس سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات ، خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔ایس سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج سے بھارت کے شہر گووا میں شروع ہوگا۔ ایس سی او کے رکن ممالک میں چین ،پاکستان، بھارت، روس، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *