بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.2°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ردعمل ایک کا دو ہوگا، محسن نقوی

Tuesday, 29 April, 2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ردعمل ایک کا دو ہوگا، سرحدوں کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت میں الیکشن سمیت دیگر معاملات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس معاملے میں بھارت ملوث تھا جلد ثبوت سامنے رکھیں گے، وزیر مملکت برائے داخلہ چند روز میں ثبوت سمیت تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اگر ایران نے ثالثی کی کوشش کی تو مثبت ردعمل دیں گے، ثالثی کے معاملات کا انحصار کشیدگی کی صورتحال پر ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب بھارت نہیں جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *