بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.5°C
Tuesday, 20 October 2026 | پاکستان: 10 جمادی الاول 1448
بیرون ممالک21ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید، سعودی عرب میں سب سے زیادہ تعداد

بیرون ممالک21ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید، سعودی عرب میں سب سے زیادہ تعداد

Tuesday, 20 October, 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں انکشاف کیا گیا ہےکہ 21 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک جیلوں میں ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک میں قید پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ اس وقت دنیا کے 72 ممالک میں پاکستانی قیدیوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 647 ہےجن میں 13078 زیر ٹرائل اور 8569 سز ایافتہ ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ پاکستانی قیدی دھوکا دہی ،منشیات کی اسمگلنگ، جنسی حملے، جعلی ویزے اور جعلی دستاویزات قتل سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ہیں، سب سے زیادہ قیدی سعودی عرب میں ہیں جن کی تعداد 10745ہے، ان میں 5445جدہ اور 5300 ریاض میں قید ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات میں 5297 پاکستانی قید ہیں۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *