بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 06 July 2026 | پاکستان: 21 محرم 1448

جنرل عاصم منیر کا بیان کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی عکاسی کرتا ہے : ماہرین

Tuesday, 6 December, 2022

ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کشمیر سے متعلق پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کو لگنے والے زخموں پر مرہم رکھنے والا قرار دیا ہے۔ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فوج کے سربراہ کی جانب سے عالمی برادری کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں سے کیاگیا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کرنے کی تعریف کی۔انہوں نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارتی سول اور فوجی قیادت کی جانب سے کی جانے والی بیان بازی کا مناسب جواب دینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ “پاکستان دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے” نہ صرف پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام بلکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے بھی حوصلے بلند کرنے والے ہیں۔ ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ مودی کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے پاکستانی فوج اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی عکاسی کرتاہے۔یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ بری فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں مضبوطی سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں،پاک فوج کے بہادر بیٹے پاکستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں کے دفاع کے لیے بھی تیار ہیں۔ماہرین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیرکے لیے پاکستان کی حمایت جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے لئے حوصلہ افزاء ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *