بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.7°C
Sunday, 12 July 2026 | پاکستان: 27 محرم 1448

حلف اٹھالیا، اسحاق ڈار وفاقی وزیر خزانہ بن گئے

Wednesday, 28 September, 2022

سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھالیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعظم میاں شہبازشریف شریک ہوئے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی تقریب میں موجود تھے۔
خیال رہے اسحاق ڈار نے گزشتہ روز سینیٹر کا حلف اٹھایا تھا اور وہ دو روز قبل وزیراعظم کے ہمراہ لندن سے پاکستان واپس پہنچے تھے۔ اسحاق ڈار پانچ سال سے لندن میں مقیم تھے۔
واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار کو مفتاح اسماعیل کی جگہ وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا جس کے بعد مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد نواز شریف کو پیش کر دیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *