بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 16.1°C
Tuesday, 10 November 2026 | پاکستان: 1 جمادی الثانی 1448

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: ایاز صادق

Monday, 22 December, 2025

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی صورت دہشتگردوں یا ان کے سہولت کاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سپیکر نے مزید کہا کہ پاکستان کے امن اور سلامتی سے کھیلنے والے عناصر کی جڑیں ہمیشہ کے لیے ختم کر دی جائیں گی اور قوم اور سکیورٹی فورسز کی متحدہ کوششیں ملک کو دہشتگردی سے پاک بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *