بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.4°C
Monday, 20 July 2026 | پاکستان: 6 صفر 1448

’ریسٹورینٹ میں کھانا کھارہی تھی وہیں رشتہ آگیا‘

Saturday, 1 January, 2022

پاکستانی اداکارہ زینب شبیر نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کا تذکرہ کیا ہے۔ اداکارہ زینب شبیر حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو مداحوں کو ریسٹورینٹ میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا۔

زینب کا کہنا تھا کہ اپنی سالگرہ کے روز اپنے دوست اور بہن کے ساتھ ریسٹورینٹ میں بیٹھی کھانا کھارہی تھی کہ اس دوران ایک خاتون پیچھے سے آئیں اور بڑی خوشدلی سے خیریت پوچھی۔ انہوں نے بتایا کہ میں خاتون کی خوشدلی دیکھ کر چونک گئی اور انہیں سلام کیا جس کے بعد انہوں نے مجھ سے نام پوچھا اور سوال شروع کردیے ۔

اداکارہ کے مطابق تمام باتوں کے بعد خاتون نے ساتھ بیٹھی میری بہن سے رشتہ بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ زینب شبیر نے بتایا کہ خاتون کی پیشکش پر میرے دوست نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی اس کی شادی نہیں کرناچاہتے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *