بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 24 November 2026 | پاکستان: 16 جمادی الثانی 1448

سندھ کے 15 اضلاع کی 59 نشستوں پر دوبارہ بلدیاتی انتخابات؛ پیپلز پارٹی 39 پر کامیاب

Monday, 27 March, 2023

کراچی: سندھ کے 15 اضلاع 59نشستوں پر دوبارہ بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی 39 پر کامیاب ہوگئی۔ سندھ کے 15 اضلاع 59 نشستوں پر دوبارہ بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 39 سیٹیں حاصل کرکے میدان مارلیا جب کہ6 سیٹوں پر جی ڈی اے، 2 پر پی ٹی آئی، 1 پر ایم کیو ایم اور 9 پر آزاد امیدواروں نے فتح حاصل کرلی۔سندھ کے 15 اضلاع کے مختلف بلدیاتی حلقوں میں جھگڑے، عدالتی فیصلوں، غلط بیلٹ پیپر پرنٹ ہونے پر ری پولنگ اتوار کی صبح 9 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ اس موقع سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 11، چیئرمین وائس چیئرمین کی 16 اور جنرل ممبر کی 32 نشستوں پر پولنگ ہوئی جن کے مطابق پیپلز پارٹی نے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 6، چیئرمین وائس چیئرمین کی 8 اور جنرل ممبر کی 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ جی ڈی اے 6، ایم کیو ایم 1 اور مختلف کیٹگریز کی 4 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے فتح حاصل کی۔جن اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہوئی ان میں حیدرآباد، جامشورو، بدین سانگھڑ، عمرکوٹ، سکھر، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، میر پور خاص، لاڑلانہ، تھرپارکر اور بینظیر آباد بھی شامل ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *