بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

سونے کی قیمت میں اضافہ، آج قیمت کیا رہی ؟

Wednesday, 2 November, 2022

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1655 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 52 ہزار400 روپے ہوگئی۔
اس طرح کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 151550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 129930روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1590روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1363.13 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *