بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

سینئر صحافی خالد احمد انتقال کرگئے

Monday, 18 November, 2024

ترقی پسند مصنف اور سینئر صحافی خالد احمد حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے، انکی عمر 81 برس تھی، خالد حمد کی نمازہ جنازہ پیر کی سہ پہر تین بجے زمان پارک میں ادا کی جائے گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق خالد احمد 1943 میں پیدا ہوئے تھے۔نامور مصنف اور ماہر لسانیات بھی تھے، خالد احمد مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے۔ایچ آر سی پی نے ایک اعلامیے میں خالد احمد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نوجوان صحافیوں کے لیے مشعل راہ تھے۔انہوں نے پاکستان کے نظریے، تاریخ اور سیاست کے حوالے سے تلخ سچائیوں کے اظہار سے کبھی گریز نہیں کیا۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیٹا شامل ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں