بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.3°C
Saturday, 11 July 2026 | پاکستان: 26 محرم 1448

شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر

Saturday, 9 September, 2023

اسلام آباد: شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد کی معافی منظوری یا کیس کی کارروائی آگے بڑھانے پر آئندہ سماعت پر فیصلہ ہو گا ۔ 28 ستمبر کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔واضح رہے کہ عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے پولیس کو روک رکھا تھا جب کہ مئی میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *