بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

صدر اردوان کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 45 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

Thursday, 11 May, 2023

انقرہ: ترکیہ میں عام انتخابات سے چند روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فی صد تک اضافہ کر دیا گیا۔ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ویلفئیر شئیر میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔سرکاری اہلکار کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار ترکش لیرا ماہانہ ہوگی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ جاری رہے گا۔ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کا اطلاق جون سے ہوگا۔ یہ اضافہ 6 ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ ترکیہ میں سرکاری محکموں میں ملازمین کی تعداد تقریبا 50 لاکھ ہے۔ ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *