بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.2°C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

صد ر مملکت نے 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری دیدی

Thursday, 7 March, 2024

صدر مملکت عارف علوی نے انسانی بنیادوں پر 2 سال سے کم سزا پانے والی خواتین اور بچوں کے لیے عام معافی کی منظوری دے دی۔ایوان نمائندگان کے مطابق صدر نے ان خواتین اور بچوں کے لیے بھی عام معافی کی منظوری دی جن کی باقی سزا دو سال سے کم ہے۔ عام معافی کا اطلاق قتل، بغاوت، جاسوسی، اغوا، ڈکیتی اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں کے مرتکب افراد پر نہیں ہوگا۔ایوان صدر کے مطابق عام معافی کا اطلاق زنا بالجبر آرڈیننس، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے قوانین کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔صدر نے معافی وزیراعظم کے مشورے پر دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *