بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

صوبائی اسمبلیاں بحال کرنی ہیں تو پہلے آئین کو ہی ختم کرنا ہو گا،فواد چوہدری

Monday, 27 February, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ویسے آڈیو کون لیک کر رہا ہے؟ کون بھیجتا ہے صحافیوں کو آڈیوز؟سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جو آڈیو لیک کر رہے ہیں پہلے ان پہ ایکشن ہونا چاہیے، جب آڈیو لیک کرنے والوں پر ایکشن ہو گا تو اس کے بعد آگے معاملات دیکھے جائیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں بحال کرنی ہیں تو پہلے آئین کو ہی ختم کرنا ہو گا، وزیرِ اعلیٰ کے پاس اسمبلیاں تحلیل کرنے کا جو اختیار ہے پہلے اسے کالعدم قرار دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ممبران صوبائی اسمبلی نے یہ جانتے ہوئے ووٹ دیا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، اسمبلیاں تحلیل ہونے کا جانتے ہوئے ووٹ دینے سے بڑا جمہوری عمل کیا ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اسمبلیاں دوبارہ بحال ہوتی ہیں تو دوبارہ تحلیل کر دی جائیں گی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں