بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.9°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

عمران خان کا مقصدپاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے،وزیرخزانہ

Saturday, 4 February, 2023

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ خود پرست عمران خان وزیراعظم کے عہدے سے آئینی طورپر ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہوگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کیا گیا ٹویٹ غیر ذمہ دارانہ ہے،ان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی بڑی معیشت کو 24سے47نمبر تک تنزلی دی،24سے47ویں نمبر پر آنے والی معیشت کی تباہی بری گورننس،نااہلی بے مثال قرضوں کا ثبوت ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *