بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 20 September 2026 | پاکستان: 9 ر بیع الثانی 1448

عمران خان کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش بھی قبول ہے، کیا وہ تعاون کریں گے ؟

Saturday, 5 November, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش بھی قبول ہے کیا عمران خان تحقیقات میں تعاون کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگز یب نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر وقت لوگوں کو بے وقوف نہیں بناسکتے، عمران خان تم شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور سینئر افسر کا نام لیتے ہو مگر کوئی تحقیق اور ثبوت نہیں پیش کر سکتے ۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو جانے نہیں دیا جا رہا، عمران خان قانون کے بجائے اپنی مرضی کی ایف آئی آر کروانا چاہتے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *