بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخر حد تک جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Wednesday, 2 November, 2022

اس موقعے پر صادق سنجرانی نے پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے مختصر عرصے میں فلاح عامہ کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
پرویز الٰہی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، مسلم لیگ ن نے میرے دور کے فلاحی منصوبوں کو سیاسی انا کی بھینٹ چڑھایا، پنجاب سے ماضی میں ن لیگ جی ٹی روڈ کی جماعت تھی، اب ن لیگ کا جی ٹی روڈ سے بھی صفایا ہو گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور غریب آدمی کی ویلفیئر ہے، ہم نے ماضی میں انتقام کی سیاست کی نہ آئندہ کریں گے، پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں