بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

عوام کی سکیورٹی ترجیح ، سیف سٹی پراجیکٹ پر کام تیز کردیا ، مرا د علی شاہ

Wednesday, 20 November, 2024

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے پہلے مرحلے پر کام تیز کردیا گیا ہے،عوام کی حفاظت اور سکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سندھ حکومت کے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر سندھ سیف سٹیز اتھارٹیز آصف اعجاز شیخ نے وزیراعلی سندھ کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے، کئی سنگ میل حاصل کئے جا چکے ہیں۔ایکسپو سینٹر اور اردگرد سمیت کئی اہم علاقے اب سخت نگرانی میں ہیں، 300 پول سائٹس میں سے 157 کامیابی سے نصب کر دیے گئے ہیں اور 20 پولز نے کام شروع کردیا ہے، مزید برآں 100 کیمرے بھی سی پی او کنٹرول روم اور سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز سے مانیٹر کیے جا رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ ان کی ہدایات کے مطابق آئیڈیاز 2024 کی سخت سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، اہم مقامات کے گرد تمام پولز کو متحرک کیا گیا ہے، شاہراہ فیصل، ایکسپو سینٹر، ایئرپورٹ اور سوک سینٹر کے اطراف سخت نگرانی کا آغاز کردیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے منصوبے میں پیش رفت کی تعریف کی اور واضح کیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل اہم ہے تاکہ کراچی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اضافہ کیا جاسکے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *