بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی، دمام میں ہنگامی لینڈنگ

Thursday, 16 January, 2025

قومی ایئر لائن کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آگیا۔فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا۔ روانگی کے ایک گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *