بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

ماڈل بازار عام آدمی کیلئے ہرصورت اچھی چیز ملنی چاہیے ، وزیراعلیٰ پنجاب

Friday, 28 June, 2024

مریم نواز نے کہا ہے کہ ماڈل بازار عام آدمی کے لیے ہیں ان میں ہر صورت اچھی چیز ملنی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر نے ماڈل بازار پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی نے مڈال بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے آن لائن آرڈر کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت بھی کی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کی ڈویلپمنٹ کے لئے 35ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پوری لگن اور محنت کے ساتھ پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچار ہیہیں۔ پنجاب کے ہرضلع میں ایک سال کے اندر ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے جبکہ ماڈل بازاروں کو گریب پنجاب سولر ماڈل پر منتقل کیا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب نے ماڈل بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم سبزیاں اور پھل کی فروخت یقینی بنانے اور اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *