بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

مجھ پر بہت ہی خطرناک مقدمہ بنایا گیا ہے: علی زیدی

Thursday, 20 April, 2023

فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما، سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھ پر بہت ہی خطرناک مقدمہ بنایا گیا ہے۔یہ بات رہنما تحریکِ انصاف علی زیدی نے ملیر کراچی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر گولیاں چل گئیں، مگر اس واقعے کا آج تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔علی زیدی کا مزید کہنا ہے کہ میرے خلاف ایسے شخص کا مقدمہ درج کیا جس کو اپنا نہیں پتہ۔سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بھی نہیں پتہ کہ مدعی زندہ ہے بھی یا نہیں، بس مقدمہ درج کر دیا گیا۔علی زیدی کو جیل بھیج دیا گیاگرفتار پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کر دی۔ملیر کی عدالت نے علی زیدی کو 30 اپریل تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں