بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں، خواجہ آصف

Saturday, 19 August, 2023

سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خواجہ آصف نے ایک عیسائی بچے کی تصویر شیئر کی جو اپنی والدہ کو دلاسہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے کا لباس وطن سے اُس کی محبت اور رشتے کی شہادت ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں، اس اجارہ داری کے دعوےدار غیر مسلم پاکستانیوں سے وطن کی محبت کا حق بھی چھین رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد اور حکمرانی کو طول دینے کے لیے مذہبی جنون کا استعمال معمول بن گیا ہے۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا سوچیں، اس کی بقا کی فکر کریں، غیر مسلم پاکستانیوں کو بھی سینے سے لگائیں اور برابری کا حق دیں۔انہوں نے کہا کہ رب العالین کے احکام اور رحمت العالمین ﷺ کی سنت پر عمل کریں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *