جنوبی ایشائی ممالک کی خوشحالی کیلئے لازمی ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا دیر پا اور مستقل حل نکالا جائے اور یہ حل ریاست کی مکمل آزادی ہے
ہم جموں کشمیر کی قومی آزادی خود مختاری کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے بیچ دوستی کے پل کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں
جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کےممبر عنصر لیاقت نے کہا ہے کہ ریاست کشمیر کی قومی آزادی خود مختاری ہی وہ واحد حل ہے جو کشمیریوں کے ساتھ ساتھ بھارت اور پاکستان کے بھی مفاد میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری جد و جہد ایک آزاد خودمختار اور خوشحال کشمیر کیلئے ہے۔ ہم جموں کشمیر کی قومی آزادی خود مختاری کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے لیے دوستی کے پل کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ہم سجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خود مختار کشمیر اسی صورت عوام کی امنگوں کا ترجمان ثابت ہو سکتا ہے
جب اسکے تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات ہوں ۔ ہم اپنی آزادی کے ساتھ ساتھ تمام دوسرے ملکوں کی قومی آزادی کا احترام کرتے ہیں۔ جموں کشمیر کے پڑوسی ممالک روائتی بڈ دھری چھوڑ کر مظلوم و محکوم کشمیریوں کے ساتھ ساتھ اپنی اپنی حوا کی خوشحالی کیلئے کشمیر کے مسئلے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ تاکہ مسئلہ کشمیر کا مستقل حل سامنے آئے اور کشمیر سمیت تمام پڑوسی ممالک کے عوام مسائل سے چھٹکارا حاصل کر کے خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکیں۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی موجودگی میں نہ تو جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی یہاں کے عوام کو مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔ جنوبی ایشائی ممالک کی خوشحالی کیلئے لازمی ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا دیر پا اور مستقل حل نکالا جائے اور یہ اسی صورت نکل سکتا ہے جب اکثریتی کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کیا جائے گا۔ عنصر لیاقت نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو اسی صورت بین القوامی حمایت مل سکتی ہے جب تحریک میں کوئی بیرونی ہاتھ ملوث نہیں ہو گا۔ سری نگر میں نوجوانوں پر بھارتی فوج کا ظلم و تشد د کشمیریوں کو اپنی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔ کشمیریوں نے اپنی قومی آزادی کے حصول کیلئے لازوال جدو جہد کا تہیہ کر رکھا ہے اور کسی بھی طرح کے مظالم کشمیریوں کو قومی آزادی خودمختاری کی راہ سے پیچھے نہیں بنا سکتے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں