بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

ملتان ٹیسٹ ، ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے

Thursday, 10 October, 2024

ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہو گئے۔بخار کے باعث ابرار چوتھے روز ٹیم کے ساتھ میدان میں نہیں آئے۔ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کھیلے اور 174 رنز دیے۔ابرار احمد نے 35 اوورز میں کوئی وکٹ نہیں لی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 492 رنز بنا لیے تھے۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *