بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

مٹر پنیر میں پنیر کیوں نہیں؟ دلہا دلہن والوں میں کرسیاں چل گئیں

Friday, 22 December, 2023

نئی دہلی: مٹر پنیر میں پنیر نہ ہونے پر شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شادی کی ایک تقریب ریسلنگ کے اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی۔لڑائی کی ابتدا کھانے کے وقت ہوئی جب مہمانوں کو مٹر پنیر کی ڈش پیش کی گئی تو باراتیوں نے پنیر نہ ہونے پر ہنگامہ کردیا۔ دلہن والے بھی پیچھے نہیں رہے اور بڑھ چڑھ کر حملے کیے۔دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں اور مکوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ پنیر پر ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔سوشل میڈیا نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگلی جنگ عظیم پنیر پنیر پر ہی ہوگی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *