بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.1°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

میرے کیس کی ملزمہ کے نام پر 500 سمز ہیں ، عظمیٰ بخاری

Friday, 11 October, 2024

اپنے جعلی ویڈیو کیس پر بات کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ میں وزیر ہوں، میرے پاس وسائل ہیں لیکن میں بدلہ نہیں لینا چاہتی۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ میں اپنا مقدمہ نہیں لڑ رہی، خواتین کے حقوق کے لیے کوشش کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے کچھ بہتر کام کیا جس کی چیف جسٹس نے تعریف بھی کی۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے پروپیگنڈہ سیل سے لوگوں کی توہین کرتی ہے، میرے کیس میں ملزم کے شوہر کے پاس موبائل فون فرنچائز ہے اور اس خاتون کے نام پر اب تک 500 سمیں جاری ہو چکی ہیں۔ انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہماری سوچ سے زیادہ خطرناک اور ظالم ہیں لیکن عدالت میں کھڑے ہوکر معصوم اور مظلوم بن جاتے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارے پاس نہ تو جعلی اکانٹس ہیں اور نہ ہی ہم بنانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے قواعد و ضوابط تیار کرنا ہوں گے، یہ 500 سمز عوام کی خدمت کے لیے نہیں نکالی گئیں بلکہ فساد اور بغاوت کے لیے نکالی گئی ہیں، یہ لوگ بھی اسرائیل کے خلاف نہیں جا سکتے کیونکہ ان کے بچے اسرائیل ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *