بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.9°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفی دینے کیلئے تیار ہوں، بابر سلیم سواتی

Monday, 26 May, 2025

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میرے خلاف پارٹی نے انکوائری ختم کردی ہے، میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفی دینے کے لیے تیار ہوں۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں بابر سلیم سواتی نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی کی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی نے تحقیقات ختم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے اسمبلی میں اقدامات کو آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق قرار دیا، میں سازشی نہیں، پانچ منٹ میں استعفی دینے کیلئے تیار ہوں۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ جس پر میرے خلاف الزامات لگائے گئے، جیل سے رہائی کے بعد اعظم سواتی نے مانسہرہ میں کرپشن کا الزام مجھ پر لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر ڈائریکٹ بھرتی نہیں ہوسکے گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں نہیں کیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *