بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

نواز شریف کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئیں، عطا تارڑ

Thursday, 23 November, 2023

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی تمام قانونی رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی سزا کو قانون سازی کے ذریعے 5 سال کی نااہلی میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب کوئی سیاستدان 5 سال سے زائد نااہل نہیں رہ سکے گا۔پروگرام کیپٹل ٹاک میں شریک ترجمان تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ میاں نوازشریف کی نااہلی کی سزا برقرار ہے کیونکہ آرٹیکل 12 کے مطابق جس وقت جرم ہوا ہے اس وقت کا قانون لاگو ہوگا۔نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو محض الیکشن ایکٹ کے اندر ترامیم کرکے رد نہیں کیا جاسکتا لہٰذا میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی سزا برقرار ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *