انٹرٹینمنٹ

والدین نے مجھے شادی کرنے کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، نیہا دھوپیا

والدین نے مجھے شادی کرنے کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، نیہا دھوپیا

بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنی شادی سے قبل ماں بننے اور اس پر اپنے والدین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے متعلق انکشاف کیا ہے۔نیہا دھوپیا نے گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا ’ٹائمز ناؤ‘ کو ایک انٹرویو کے دوران شادی سے قبل ماں بننے، اس خبر کو والدین سے شیئر کرنے اور اس پر اپنے والدین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے متعلق کھُل کر بات کی ہے۔نیہا دھوپیا نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میری اور انگد بیدی کی شادی ایسی تھی جس کی پہلے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی، کیوں کہ میں شادی سے قبل ہی ماں بننے والی تھی، اسی لیے جب میں نے یہ خبر اپنے والدین کو سنائی تو وہ بالکل پرسکون رہے، اُنہیں اس خبر سے خوشی ملی تھی۔نیہا دھوپیا کا بتانا تھا کہ میرے والدین نے سختی سے مجھے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، میرے والدین کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس 72 گھنٹے ہیں، اس سے پہلے کہ ہم اس شادی کو تسلیم نہ کریں، جَلدی سے شادی کر لو۔نیہا دھوپیا نے کہا کہ مجھے والدین کی جانب سے صرف ڈھائی دن کا وقت دیا گیا تھا کہ میں ممبئی جا کر انگد بیدی سے شادی کرسکوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2018 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نیہا دھوپیا کے شوہر انگت بیدی سے سوال کیا گیا تھا کہ اُنہوں نے اپنے اور نیہا کے والدین کو شادی کے لیے کیسے راضی کیا تھا؟جس پر انگت بیدی کا کہنا تھا کہ میں نے بس اپنے والدین سے یہی کہا تھا کہ میں اور نیہا والدین بننے والے ہیں، اس خبر پر پہلے سب حیران ہوئے پھر بہت ڈانٹ پڑی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri