بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

واٹس ایپ ویب کے لیے نئے سیکیورٹی فیچر کی آزمائش

Wednesday, 16 August, 2023

کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پلیٹ فار اپنے ویب ورژن کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واٹس ایپ ویب کا بِیٹا ورژن (2.2333.11) جو مخصوص صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اس میں نیا اسکرین لاک فیچر شامل ہے۔یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور حملہ آوروں کو چیٹ سے دور رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔اسکرین لاک فیچر کو آن کرنے کے بعد واٹس ایپ ویب پر اپنی چیٹ تک رسائی کے لیے صارف کو ایک پاسورڈ ڈالنا ہوتاہے۔واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنا پاسورڈ بھول جاتا ہے تو اس کو واٹس ایپ سےلاگ آؤٹ ہوکر اسمارٹ فون سے دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کر تے ہوئے لاگ ان ہونا ہوگا۔اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائس پر واٹس ایپ کو لاک کرنے کی آن ڈیوائس بائیو میٹرک سہولت پہلے ہی موجود ہے۔ اور اب اس فیچر کے بعد صارف کو اس بات کا یقین رہے گا کہ اس کی چیٹ خفیہ ہی رہیں گے، چاہے صارف اپنے کمپیوٹر سے دور ہی کیوں نہ ہو۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *