بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.8°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

Monday, 20 March, 2023

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سیاسی صورتحال پر غور کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم نے موجودہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر غور کیلئے کل بروز پیر دو بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اجلاس کیلئے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں اور اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوادئے ہیں۔اجلاس میں امن وامان کی صورتحال سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں