بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.5°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر اردوان سے استنبول کے محل میں ملاقات

Sunday, 25 May, 2025

ترک صدر رجب طیب اردوان سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی دولما باہچے محل میں ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو پریس کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلی سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی۔
واضح رہے کہ اعلی سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا آخری اجلاس گزشتہ فروری میں اسلام آباد میں صدر اردوان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہوا تھا۔اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل استنبول کے دولما باہچے محل پہنچنے پر صدر اردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *