بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات

Sunday, 29 June, 2025

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر کی عیادت کی، ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بات چیت بھی کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے جواب دیا کہ نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اور سابق وزیرِ داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے بھی موجود ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *