بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.8°C
Thursday, 19 November 2026 | پاکستان: 10 جمادی الثانی 1448
مولانا فضل الرحمٰن

وزیراعظم کی ہدایات پر مولانا فضل الرحمٰن اور صاحبزادے اسعد محمود سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

Thursday, 19 November, 2026

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود سے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر تعینات ایف سی کا پلاٹون واپس بلا لیا گیا، جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ تعینات پولیس کی تمام سیکیورٹی بھی ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

اسی طرح مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود سے بھی ایف سی اور پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو 15 منٹ کے اندر اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر واپس روانہ ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

 

سیکیورٹی برانچ ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق گزشتہ رات گئے تک سیکیورٹی برانچ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی کلوز کر دی گئی تھی، جبکہ آج صبح ڈسٹرکٹ پولیس نے بھی مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے صاحبزادے کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں کو واپس بلا کر سیکیورٹی ڈیوٹیاں ختم کر دیں، سیکیورٹی واپس لینے کے اس اقدام کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان نے کارکنوں کو تیار رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی قائدین اور کارکنوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے جب کہ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ مولانا صاحب کے گھر کی ناکہ بندی شروع کر دی گئی ہے، بلا اشتعال کاروائیاں جاری ہیں ۔حکومت قانون کی حدود میں رہے۔سنیٹر کامران مرتضٰی نے کہا کہ وکلاء اور کارکنان ہوشیار رہیں، قائدین کے تحفظ کیلئے کسی بھی وقت کال دی جا سکتی ہیں۔

 

اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تمام سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے، ایک طرف تھریٹ لیٹر اور دوسری طرف سیکورٹی کی واپسی حکومت کیا پیغام دے رہی ہے، جےیوآئی قیادت کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو حکمران ذمہ دار ہوں گے۔

 

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ قائد جمعیت کے پرسنل سیکریٹری مفتی ابرار اور ان کی پوری فیملی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں ۔ترجمان جے یو آئی، رات گئے مفتی ابرار کی گرفتاری کی آڑ میں اسلام آباد میں جگہ جگہ چھاپے مارے گئے۔

 

اسلم غوری نے کہا کہ حکمران بتائیں کہ جے یوآئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کیوں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ؟ حکمران جو بیج رہے ہیں کل ان کو کاٹنا ہوگا، کارکن الرٹ رہیں، قائد جمعیت کے تحفظ کے لئے کسی بھی وقت کال دی جاسکتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *