بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

وزیر اعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس:وفاقی کابینہ نے فیصلہ مسترد کردیا

Tuesday, 4 April, 2023

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں کابینہ نے انتخابات کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں قومی اسپورٹس پالیسی ڈیفر کردی گئی اور سیاسی امور پر گفتگو کا آغاز ہوا۔ سیکرہٹری اور تمام سرکاری افسران اجلاس سے باہر چلے گئے۔اجلاس میں الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جارہا ہے۔ شرکا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق شرکا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *