بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

وہاج علی کا یمنیٰ زیدی کیلئے سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

Tuesday, 1 August, 2023

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔یمنیٰ زیدی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بہت سے عزیز و اقارب اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے سالگرہ کی مبارکبادیں موصول ہوئیں۔اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والی شوبز شخصیات میں وہاج علی کا نام بھی شامل ہے۔وہاج علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر یمنیٰ زیدی کی ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ سالگرہ مبارک ہو، یمنیٰ زیدی‘اُنہوں نے ساتھی اداکارہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ آپ کے لیے بہت ساری دعائیں‘۔یاد رہے کہ اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نے جیو ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں ایک ساتھ کام کیا جسے عالمی سطح پر شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *