بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

ٹانک، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

Saturday, 8 March, 2025

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید کسی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *