ممبئی: پانی پوری بیچنے والے یشاسوی جیسوال آئی پی ایل کے ہیرو بن گئے۔یشاسوی جیسوال نے اتوار کے روز ممبئی میں 62 بالز پر 124 رنز بنائے تھے، جیسوال کا تعلق اترپردیش سے ہے، 11 برس کی عمر میں وہ ممبئی آگئے، آزاد میدان کے ساتھ ایک خیمے میں رہنا شروع کردیا، وہ رات کو پانی پوری بیچا کرتے تھے، وہیں انھیں کرکٹ کھیلنے کا شوق ہوا۔جیسوال کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے سابق رنجی پلیئر اور کوچ جوالا سنگھ نے اپنی شاگردی میں لے لیا، ممبئی کی جانب سے 17 برس کی عمر میں جیسوال نے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور سنچری بھی اسکور کی۔بعدازاں آئی پی ایل میں 2019 میں راجستھان رائلز نے ان کی خدمات 3 لاکھ 38 ہزار ڈالر میں حاصل کیں، اپنے ابتدائی 3 سیزن میں وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے تاہم رواں ایڈیشن میں ان کا کھیل کافی بہتر ہے۔
کھیل
پانی پوری بیچنے والے جیسوال آئی پی ایل کے ہیرو بن گئے
- by Daily Pakistan
- مئی 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 466 Views
- 3 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
