بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

پاکستان میں آزادی اظہار پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ پر تشویش ہے ، امریکا

Friday, 26 January, 2024

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کا ہے، ہمیں صرف جمہوری عمل میں دلچسپی ہے۔پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ صحافی منصفانہ اور شفاف انتخابات کی کوریج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ پر تشویش ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش ہے، اس معاملے پر پاکستانی اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں، تاہم پاکستان اپنے فوجی آپریشنز پر بہتر طور پر بات کر سکتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *