وزیر صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت بین الادارہ جاتی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بین الادارہ جاتی رابطہ کمیٹی کی پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہیگزویلنٹویکسین کی طرف منتقلی پاکستان کے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کیلئے اہم پیش رفت ہے۔
گزشتہ 14 ماہ سے گاوی اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ ہیگزویلنٹ ویکسین تک رسائی کیلئے مسلسل کوششیں کر رہا تھا.اس ویکسین سے بچوں کو کم انجیکشن لگیں گے جس سے بچوں کو کم تکلیف ہوگی اور والدین کا اعتماد اور تعاون بھی بہتر ہوگا.ہیگزویلنٹ ویکسین کی شمولیت سے حفاظتی ٹیکہ جات کا نظام مزید مثر ہوگا۔
ہیگزویلنٹ ویکسین سے بچوں میں ویکسینیشن کے تحفظ کے خلا کو کم کرنے میں مدد ملے گی.انہوں نے کہا کہ ہیگزویلنٹ ویکسین سے ویکسینیشن کوریج بہتر بنانے میں مدد ملے گی. گاوی گلوبل فنڈ، عالمی ادارہ صحت یونیسیف گیٹس فانڈیشن اور دیگر شراکت داروں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں.







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں