بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر پہنچانے والا وائٹ پیپر چھاپ رہا ہے، مریم اورنگزیب

Monday, 10 April, 2023

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر پہنچانے والا وائٹ پیپر چھاپ رہا ہے۔ ‎چار سال ملکی معیشت تباہ کرنے والا ایک سال کی کارکردگی پر سوال پوچھ رہا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائٹ پیپر، پیلا پیپر یا لال پیپر سے تمہاری نااہلی چوری اور آئین شکنی سفید نہیں ہوگی۔ وائٹ پیپر میں بجلی کا گردشی قرضہ 1100 ارب سے 2400 ارب کرنے کا ذکر نہیں، وائٹ پیپر میں گیس کا گردشی قرضہ صفر سے 1400 ارب کرنے کا ذکر نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائٹ پیپر میں آٹا 35 سے 100 روپے اور چینی 52 سے 120 روپے کرنے کا ذکر نہیں، بجلی فی یونٹ 11 سے 25 روپے، گیس 600 سے 1400 روپے کرنے کا ذکر نہیں، وائٹ پیپر میں ملک پر صرف 4 سال میں قرض 44 ہزار ارب کرنے کا ذکر نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں تمہارے لیے ہوئے قرض کے 11 ارب ڈالر واپس کیے۔انہوں نے کہا کہ چار سال میں ایک بھی یونٹ نئی بجلی اور گیس کا اضافہ نہ کرنے کا ذکر نہیں، چار سال میں ملک کو پھر سے دہشت گردی کی نظر کرنے کا کوئی ذکر نہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *