بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 25 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا اقدام سیشن کورٹ میں چیلنج

Tuesday, 27 June, 2023

لاہور: ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا اقدام سیشن کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ایف آئی اے نے اپیل میں موقف دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنی درکار ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ کالعدم قرار دے۔ایڈیشنل سیشن جج نے اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چار جولائی کو جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز الٰہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔دوسری جانب ایف آئی اینٹی منی لانڈرنگ نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے خاص گن مین اور فرنٹ مین محمد زمان بھی گرفتار ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *