بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

پنجاب حکومت مشکل میں، اپوزیشن نے ہوم ورک مکمل کرلیا

Monday, 12 September, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانےکیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔
تٖفصیلات کے مطابق افتخار درانی کا کہنا تھا پنجاب میں پی ٹی آئی وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو فون آ رہے ہیں اور انہیں کہا جا رہا ہے کہ پارٹی چھوڑ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی پنجاب حکومت کو گرانے کی سازشوں سے متعلق عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور جو لوگ پارٹی چھوڑیں گے نااہلی ان کا مقدر بن جائی گی، اگر انہیں اپنی سیاست پیاری نہیں ہے تو بے شک پارٹی چھوڑ دیں۔
افتخار درانی نے مزید انکشاف کیا کہ اپوزیشن نے پنجاب حکومت کو گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد کے لیے کوششیں جاری ہیں، ہم سیاسی میدان میں انہیں دوبارہ شکست دیں اور واپس حکومت قائم کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ پنجاب حکومت کو گرانے کی سازش ہو رہی ہے اور ہمارے اراکین کو مسٹر ایکس اینڈ وائے فون کر کے ڈرایا دھمکارہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *